ایران کے دارالحکومت تہران میں دھماکا، 13 افراد جاں بحق

July 01, 2020


ایران کے دارالحکومت تہران میں ہونے والے دھماکے میں تیرہ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا ایک کلینک میں ہوا جس سے عمارت کو بری طرح نقصان پہنچا اور علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے تہران کے نائب گورنر حامد رضا نے کہا کہ دھماکا گیس کے اخراج کے باعث ہوا۔