خطرات سے نمٹنے کیلئے موثر کوششیں کرنا ہوں گی ،ایم پیز

July 01, 2020

مریم فیصل(سٹیفورڈ )ریڈنگ میں حملے کے بعد ایم پیز اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ حکومت کو اس نکتے پر غور کرنا چاہیے کہ کیا پولیس اور سیکورٹی اداروں کو مزید مدد کی ضرورت ہے کہ وہ تنہا رہنے والے بھڑئیے دہشت گردوں کو پکڑ سکیں ۔ ریڈنگ سے پہلے سٹیفورڈ میں رہنے والا دہشت گرد عثمان خان جس نے لندن بریج پر دو لوگوں کو ہلاک کیا تھا ، وہ بھی اکیلے رہتا تھا ۔لیکن اس کے اردگرد رہنے والوں کو اس کے خطرناک عزائم کی بھنک بھی نہیں پڑی۔ لیبر نے اس آفیشل اسٹریٹیجی کے دوبارہ جائزے پر زور دیا ہے جو ایسے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے ہے جو اکیلے رہتے ہیں ۔ ایم پیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں لوگوں کی حفاطت کے لئے ہر کوشش کرناہوگی اور ہراس خطرے سے بھی نمٹنا ہوگا جو معاشرے میں پھیلے ہوئے ایسے پر تشدد واقعات سے جڑا ہے جو مخصوص نظرئے اور نفرت سے تعلق رکھتے ہیں ۔