تہران(جنگ نیوز )ایرانی دارالحکومت کے شمالی حصے میں ایک گیس سلنڈر کے دھماکے میں 19افراد ہلاک ہوگئے ،ایرانی میڈ یا کے مطابق د ھماکہ کلینک کے بیس منٹ میں ہوا ،واقعے میں 6افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ہلاک افراد میں 15 خواتین بھی شامل ہیں ۔