پٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

July 01, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے کا حالیہ اضافہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا حکم دینے اور حکومت کی طرف پٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کو غیرقانونی قرار دئیے جانے کی استدعا کی گئی ہے۔ گزشتہ روز جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے راو عبدالرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے۔ درخواست میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری خزانہ ، سیکرٹری پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔