پومپیو کی ملا عبدالغنی برادر سے ٹیلیفونک گفتگو، معاہدے پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال

July 01, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طالبان کے رہنما اور اعلیٰ ترین مذاکرات کار ملا عبدالغنی برادر کیساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ قطر میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کے مطابق پیر کی شب ہونے والی اس گفتگو میں پومپیو نے طالبان پر افغانستان میں تشدد میں کمی لانے پر زور دیا اور امریکا اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق بات چیت کی۔ طالبان نے روس کے انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے افغانستان میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے عوض جنگجوؤں کو انعام دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔