ایران: کلینک میں گیس کے اخراج سے دھماکا، 19 افراد جاں بحق

July 01, 2020

ایران میں ایک کلینک میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے میں 19 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 15 خواتین شامل ہیں۔

واقعہ حادثہ ایران کے دارالحکومت تہران کے کلینک میں ہوا، دھماکے کے بعد آگ لگنے سے کلینک کی عمارت کے کچھ حصے بری طرح متاثر ہوئے۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ دیواروں اور چھت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا کلینک میں گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔