نان پریکٹسنگ الائونس نہ دینے پر چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو نوٹس جاری

July 02, 2020

لاہور (خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کو نان پریکٹسنگ الائونس نہ دینے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گذار نے موقف اپنایا کہ حکومت نے سپریم کورٹ میں ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الائونس دینے کا وعدہ کیا حکومتی یقین دہانی پر سپریم کورٹ نے الائونس دینے کا حکم جاری کیا حکومت نے چار میں سے دو الائونس دیدئیے لیکن دو الائونس نہیں دے رہی عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے۔