کراچی میں اگلے ہفتے بارش کا امکان

July 02, 2020


محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کراچی میں اگلے ہفتے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بحیرہ عرب میں 5 ہزار فٹ کی بلندی پر ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جبکہ ہوا کا کم دباؤ سمندری ہواؤں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے ہوا کا کم دباؤ ختم ہونے کا امکان ہے.

سردار سرفراز کے مطابق 4جولائی سے کراچی شہر میں موسم ابر آلود، رات اور صبح میں بوندا باندی کا امکان ہے۔