خلا میں موجود بلیک ہول تیزی سے پھیلنے لگا، ماہرین نے خبردار کردیا

July 02, 2020

آسٹریلین ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خلا میں موجود بلیک ہول تیزی سے پھیلنے لگا۔

آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق کائنات میں موجود بلیک ہول کا سائز سورج سے 34 ارب گنا بڑا ہے۔

ماہرین نے کہا کہ یہ بلیک ہول تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو روزانہ ایک سورج کے برابر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلیک ہول کا سائز گزشتہ ماہ کے مقابلے میں دُگنا ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلیک ہول کا سائز اسی طرح بڑھتا رہا تو یہ کائنات میں موجود دو تہائی ستاروں کو کھا جائے گا۔