پیوٹن کے2036تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار

July 03, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) روسیوں نے بظاہر ولادیمیر پیوٹن کے2036تک اقتدار میں رہنے کی راہ ہموار کردی ہے۔ ملک بھر میں حق رائے دہی کے ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ روسیوں نے آئینی تبدیلیوں کے پیکیج، جس سے پینشنز میں اضافہ ہوجائے گا، کیلئے گرم جوشی سے ووٹ ڈالا ۔ جزوی نتائج کے مطابق کے جی بی افسر، جس نے بطور صدر یا وزیر اعظم دو دہائیوں سے زائد تک روس پر حکمرانی کی، وہ دو مزید میعادوں کیلئے حکمرانی کرنے کا حق حاصل کر لے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ مزید 16 سال کیلئے صدر رہ سلتے ہیں۔