جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ صوبہ کے قیام میں سنگ میل ہوگا،عامر ڈوگر

July 03, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)چیف وہپ قومی اسمبلی ملک محمدعامر ڈوگر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام صوبہ جنوبی پنجاب کے قیام کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے کو عملی شکل دیکراپنا حق ادا کردیا ہے انتظامی آفیسران کی تعیناتی سے یہ بات یقینی ہوگئی ہے کہ موجودہ حکومت اس خطے کی عوام کے ساتھ نہ صرف مخلص ہے بلکہ یہاں کے مسائل کے حل کےلئے بھی عملی طور کوشاں ہے اور عوام کے مسائل اب ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔