تیاریاں جاری، انگلینڈ کیخلاف زبردست پرفارمنس دینگے، وقار یونس

July 04, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں قومی کرکٹرز بہترین تیاری کے ساتھ میدان میں اتر کر زبردست پرفارمنس دیں گے۔ کورونا کےدوران کھلاڑیوں کی رہنمائی کی اور یہی وجہ ہے کہ کھلاڑی فٹ ہیں۔ کورونا وائرس سے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں عادتوں کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔ وقار یونس نے کہا کہ ساری عمر تھوک سے گیند چمکاتے رہے لیکن اب خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔ اگر وائرس لمبا چلا تو آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیے کوئی اور طریقہ بھی تلاش کرنا پڑے گا۔ امید ہے کرونا وائرس سے جلد ہی چھٹکارا مل جائےگا۔