• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، صوبوں پر اے پی سی بلائی جا رہی ہے، بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان (ویڈیو گریب)۔
بیرسٹر گوہر علی خان (ویڈیو گریب)۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، صوبوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر دیگر اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مشترکہ اپوزیشن پر بات ہوئی تھی، جس میں سینیٹ و قومی اسمبلی میں جوائنٹ اپوزیشن پر اتفاق ہوا تھا۔ جوائنٹ اپوزیشن کے حوالے سے آج پہلی میٹنگ ہوئی۔ 

انھوں نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی معاملات پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے، صوبوں کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی جا رہی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ مشترکہ اپوزیشن پلیٹ فارم سے اسمبلی اجلاس اور قیدیوں سے متعلق معاملات پر مشاورت ہو گی، آج پہلی ملاقات خوش آئند رہی اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ 

اس موقع پر موجود جے یو آئی کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشاورتی اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس پر بات چیت ہوئی ہے۔ 

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں صوبوں کے قیام اور مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید