چھ پاکستانی کر کٹرز انگلینڈ پہنچ گئے

July 04, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چھ کھلاڑیوں پر مشتمل قومی کر کٹ ٹیم کا دوسرا گروپ جمعے کو انگلینڈ پہنچ گیا۔ان میں محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، وہاب ریاض، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں ۔ ووسٹر شائر میں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج کے بعد ان کھلاڑیوں کو اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔