صوبائی مالیاتی کمیشن کا قیام خوش آئند ہے،مصطفیٰ کمال

July 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے وفاقی کابینہ کی جانب صوبوں کو پروونشئیل فنانس کمیشن کے قیام اور اجراء کی ہدایت کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم بذات خود پی ایف سی ایوارڈ کے ذریعے صوبوں سے ڈسٹرکٹ کی سطح تک وسائل کی منتقلی کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ پاک سر زمین پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پہلے دن سے پی ایف سی ایوارڈ کے قیام اور اجراء کا مطالبہ کر رہی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اہم ترین معاملہ دیگر معاملات کی طرح تعطل کا شکار نہیں ہوگا ۔