بی آئی ایس پی کے جعلساز 5 ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

July 04, 2020

ملتان(رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم خورد برد کرنے کے 5 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ملزمان صاحب یار، زین عباس، زاہد ، حمید اور سرفراز غیرقانونی سم کارڈز اور جعلی موبائل میسجز کے ذریعے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لوٹ رہے تھے ایف آئی اے نے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔