اجمل وزیر کی ہلاک سکھ یاتریوں کے لواحقین سے تعزیت

July 04, 2020

خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر نے محلہ جوگن شاہ میں گوردوارہ کا دورہ کیا اور شیخوپورہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق سکھ فیملی کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

اس موقع پر مشیر اطلاعات نے کہا کہ افسوسناک واقعے نے سب کو افسردہ کیا ہے، متاثرہ سکھ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر قسم کی مدد کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخوپورہ میں قصبہ سچا سودا کے قریب سکھوں سے بھری کوچ ٹرین کی زد میں آ گئی تھی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 22 افراد ہلاک ہو گئے۔