مساجد کے تحفظ کیلئے علماء ایکشن کمیٹی قائم

July 05, 2020

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مساجد کے تحفظ کے حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد کے جید علمائے کرام پر مشتمل ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے افسران اور دیگر محکموں کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کر کے جامع مسجد توحید کو شہید کرنے کے اقدام کیخلاف احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔ جن مساجد کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں کمیٹی انہیں واپس لینے اور آئندہ کسی مسجد یا مدرسہ کیخلاف کارروائی نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی حاصل کرے گی۔ کمیٹی کے کنونیئر مولانا مفتی محمد اویس عزیز ہونگے جبکہ دیگر ارکان میں مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا اشرف علی، مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عبدالغفار، مولانا مفتی محمد اویس عزیز، حافظ مقصود احمد، مولانا عبدالمجید ہزاروی، مولانا عبدالقدوس محمدی، مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا قاری فضل ربی، مولانا شبیر احمد کاشمیری، مولانا یعقوب طارق، مولانا مفتی محمد فاروق، مولانا حافظ علی محی الدین، مولانا ثناء اللہ غالب، مولانا عبدالرئوف محمدی، مولانا عبدالکریم، مولانا قاری ہارون الرشید، مفتی مجیب الرحمان، مولانا ادریس حقانی، مولانا مفتی سعید الرحمان، مولانا محمد طیب، مولانا عتیق الرحمان شاہ، مفتی محمد عبداللہ، مولانا عثمان عثمانی، مولانا عبداللہ خان، مولانا احسان الحق چکیالوی، مفتی سراج الحق، مولانا عتیق الرحمان، مولانا اسد اللہ غالب، حافظ ابوبکر، مولانا محمد رفیق، مولانا عمران معاویہ، مولانا جمیل درانی، مولانا عمران ہزاروی اور دیگر شامل ہیں۔