منور حسن ایک نظریہ ،روشنی اورجہد مسلسل کانام ہے،ذکراللہ مجاہد

July 05, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ منور حسن ایک نظریہ، روشنی اور جہد مسلسل کا نام ہے۔ وہ ہمارے کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں سید منور حسن کی وفات پر تعزیت کیلئے آنے والے جمعیت علماء اسلام لاہور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں سابق امیر لاہور مولانہ عبدالماجد حقانی، پختون امن جرگہ لاہور کے مرکزی صدر ارشد خان بونیری، مولانا آصف حقانی، مولانا وسیم مفتی بشیر یوسفزئی، یوسف جمال سیف الاسلام، مولانا اکرام الحق و دیگر کی قائدین موجود تھے ،اس موقع پر قائدین نے دعا ئے مغفرت کی اور ڈاکٹرز کو وباء کے دوران مثالی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، جبکہ مرکزی صدر فرح ناز، ناظمہ سدرہ کرامت و دیگر عہدیدار خواتین نے سیمینار میں شرکت کی۔