بلال سعید کے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی شامل

July 05, 2020

بلال سعید کے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاکر جنت مرزا بھی شامل

عاصم اظہر کے اپنے گانے میں اریقہ حق کو شامل کرنے کے بعد بلال سعید نے بھی اپنے نئے گانے کی ویڈیو میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو ڈیبیو کروادیا۔

10 جولائی کو ریلیز ہونے والے بلال سعید کے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ہمراہ محمد علی جوش دکھائی دیں گے۔

فوٹو اینڈ پکچر شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال سعید نے گانے کے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک شاعر کا سفر اکثر حقیقت اور خوابوں کے مابین ٹوٹ جاتا ہے۔‘

انہوں نے اپنے نئے گانے کے حوالےسے لکھا کہ ’شاعر‘ ایک انسان کے حقیقت جیسے خواب کے سفر سے متعلق ہے۔‘


بلال سعید نے بتایا کہ ون ٹو ریکارڈز کے تحت ریلیز کئے جانے والے نئے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں ٹک ٹاک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی جنت مرزا اور اداکار علی جوش دکھائی دیں گے۔

’شاعر‘ 10 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا، جسے گلوکار سرمد قدیر نے لکھا اور کمپوز کیا ہے۔