میلانیا ٹرمپ کے لباس کا ٹوئٹر صارفین نے مذاق بنا دیا

July 06, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے لباس کا ٹوئٹر صارفین نے مذاق بنا دیا۔ خاتون اول امریکی صدر کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں ان کا لباس لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنا رہا، انہوں نے اپنے ڈیزائنر کا تیار کیا گیا 2400 ڈالرز (تقریباً 4 لاکھ پاکستانی روپے)کاسفید لباس پہن رکھا تھا جس پر سیاہ لکیریں کھینچی ہوئی تھیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کئے اور لکھا کہ یہ ایسے ہے کہ جیسے صدر ٹرمپ نے اس پر اپنے ہاتھوں سے بے ترتیب لکیریں کھینچ رکھی ہوں۔واضح رہے کہ امریکہ بھر میں گزشتہ روز یوم آزادی کی تقاریب منعقد کی گئیں ۔