جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا، شاہ محمود

July 06, 2020

اسلام آ باد ( نامہ نگار خصوصی،خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انکی دہلیز پر انصاف ملے گا،جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہفتے میں 3 دن موجود رہیں گے، ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا،گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے انتظامی معاملات میں ملتان کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان میں بھی مکمل فعال ہوگا، تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے متعلق وعدے اور منشور پر عمل کر کے دکھا دیا، پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی منشور میں کیے گئے وعدوں کے مطابق جنوبی پنجاب کے لوگوں کو انصاف ان کی دہلیز پر مہیا ہو گا،قبل ازیں صدرعلوی ،وزیراعظم عمران خان ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ اور ملکی وبین الاقوامی شخصیات نے وزیرخارجہ کی مزاج پرسی کیلئے ان سے بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا اور خیرت دریافت کرتے ہوئے جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ،ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا، سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف، ریکٹر نسٹ لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید زمان ، صدر ن لیگ شہباز شریف، احسن اقبال و دیگر حکومتی و اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بذریعہ فون و میسجز وزیر خارجہ کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔