آیت اللہ درانی کے انتقال سے پارٹی سینئررہنما سے محروم ہوگئی‘علی مددجتک

July 06, 2020

کوئٹہ(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک ، صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سربلند خان جوگیزئی نے پارٹی رہنماء و سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ درانی کی رحلت سے پارٹی ایک سینئر رہنماء سے محروم ہوگئی ہےرہنمائوں نے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔