بھارتی سازش ناکام بنانا مسلمانوں پر واجب ہے، مفتی تقی عثمانی

July 06, 2020

ممتاز عالم دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں پر واجب ہے کہ بھارتی سازش کو ناکام بنائیں۔

مفتی تقی عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ کشمیری مسلمانوں کا اپنی زمین بھارتی ہندوؤں کوفروخت کرنا سخت گناہ ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے ۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ تمام مسلمان ملکوں کا فرض ہے بھارت کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہونے دیں۔