کراچی: شہر میں پہلی بارش کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم

July 06, 2020


کراچی میں مون سون کی پہلی بارش کے بعد سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آنے سے گھروں کو لوٹنے والے طویل ٹریفک جام میں پھنس گئے۔

ایونِ صدر روڈ گورنر ہاؤس پر شدید ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

آرٹس کونسل کے قریب درخت گرگیا جس کے بعد ٹریفک کی روانی مزید متاثر ہوئی جبکہ آئی آئی چندریگرروڈ پر رہائشی علاقوں کو جانے والے ٹریک پر 8 لینز بن گئیں۔

کراچی میں ملیر سے آئی ائی چندیگر روڈ تک بادل خوب جم کر برسے۔

شہر میں نہ صرف پہلی بارش نے ہی انتظامیہ کی تیاریوں قلعی کھول دی بلکہ کے-الیکٹرک کے دعوے بھی دھر کے دھرے رہ گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔