صدر مملکت کی شفقت محمود سے والدہ کے انتقال پر تعزیت

July 06, 2020


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

صدر مملکت اپنی اہلیہ خاتون اوّل بیگم ثمینہ علوی کے ہمراہ شفقت محمود کے گھر تشریف لائے۔

انہوں نے وفاقی وزیر سے اُن کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی۔

صدر مملکت نے اس موقع پر فاتحہ خوانی کے ساتھ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔