پاک فوج کا کارگل جنگ کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت

July 07, 2020


کارگل کے ہیروز کرنل شیر خان شہید اور حوالدار لالک جان کا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ پاک فوج نے کارگل جنگ میں نشان حیدر پانے والے مادر وطن کے دو عظیم سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کارگل کے ہیروز کی جرات، بہادری اور بے مثال قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے سے بڑھ کر کوئی اعزاز نہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے جان کی قیمت ادا کر کے مادر وطن کی حفاظت کی، ہر قیمت پر ملکی دفاع کے لیے بہادری سے ڈٹے رہنا ہی دھرتی کے بیٹوں کا شیوا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کرنل شیر خان اور حوالدار لالک جان نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی۔