مہیش بھٹ کی تنقید کیوجہ سے ’سرکشیترا‘ ادھورا چھوڑ دیا، سارہ رضا خان

July 07, 2020

اکراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکارہ سارہ رضا خان نے بھارتی اور پاکستانی گلوکاروں کے مقابلے ’سرکشیترا‘ کو ادھورا چھوڑنے کی وجہ بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کی بے جا تنقید کو قرار دے دیا۔8 سال بعد سرکشیتر کو ادھورا چھوڑ کر ملک واپس آنے والی سارہ رضا خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی۔سارہ رضا نے اپنے تصدیق شدہ فیس بُک پیج پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہزاروں لوگوں نے مجھ سے متعدد بار پوچھا کہ آپ اس شو کو ادھورا کیوں چھوڑ کر چلی آئیں لیکن میں ہمیشہ خاموش رہی کیونکہ شاید میں صحیح وقت کا انتظار کررہی تھی۔انہوں نے لکھا کہ ’آج میری نظر سے یہ وائرل ویڈیو گزری ہے جسے دیکھنے کے بعد ایک چھوٹی عمر کا بچہ بھی سمجھ جائے گا کہ میں نے سرکشیتر کیوں چھوڑا تھا۔‘انہوں نے لکھا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے والے کے سامنے تمام تر وجوہات آجائیں گی، حق حق ہے، سچ ہمیشہ سچ رہتا ہے۔گلوکارہ نے کہا کہ ہمیں اپنے موقف کو کسی غلط چیز کی حمایت کیلئے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ سارہ کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو میں بولی وڈ میں زیر بحث اقراباپروری بھی صاف دکھائی دے رہی ہے، ایک جانب تو مہش بھٹ سارہ رضا کو گلوکاری کے دوران دوپٹہ لینے اور اندازِ بیان کو نشانہ بنایا اور گلوکاری کو نظر انداز کردیا اور سارہ کو وضاحت دینے کا موقع نہیں دیا۔جبکہ دوسری جانب ویڈیو میں مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے ایک گانا گایا جس پر مہیش بھٹ نے بیٹی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے تھے۔