فیصل واوڈا نااہلی کیس اگست کے تیسرے ہفتے میں سماعت کیلئے مقرر

July 07, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے فیصل واوڈا نااہلی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو اگست کے تیسرے ہفتے میں کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے، پٹیشنر میاں فیصل کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون نے جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی، فیصل واوڈا کو بطور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جنہیں ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیا ، امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی گئی۔