ایس او پیز پر عمل نہ کرنےپر ایڈمنسٹریٹرٹائون تھری کا اظہار برہمی

July 07, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک)ٹائون تھری ایڈمنسٹریٹر میاں انیس الرحمان کی ہدایت پر انفورسمنٹ آفیسر عدنان احمد خان نے ٹیم بلڈنگ انسپکٹر توصیف احمد اور دیگر کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ سے فیز 3 چوک تک اچانک آپریشن کیا۔جس میں کووڈ 19 کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے،اشیا خوردنوش کی جگہ کی صفائئی ستھر ائی نہ کر نے اورر خصوصی طور پر مارکیٹ میں دوبارہ ممنوع شاپنگ بیگ کے استعمال شروع کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شاپنگ بیگز کو ضبط کر لیے۔ اور موقع پر 18 دوکانداروں کو جرمانہ بھی کیا اس دوران انہوں نے دکانداروں کو موجودہ وبا کے پیش نظر حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کی سختی سے تلقین کی۔اور ممنوع شاپنگ بیگز کو دوبارہ مارکیٹ میں استعمال کرنے سے دوکانداروں کو گریز کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ آ ئندہ میرے چیکنگ کے دوران ممنوع شاپینگ بیگز پانے کی صورت میں متعلقہ دوکان کو سیل کیا جائے گا۔اور مزید قانونی کار روائی کے لئے تھانے کو مراسلہ بھی ارسال کیا جائے گی ۔