خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کا غیر مستند ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

July 07, 2020

پشاور (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن نے عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میں جعلی و عطائی ڈاکٹروں اور غیر مستند طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا اور بھاری جرمانے عائد کیئے۔ خیبر پختونخوا ہیلتھ کئیر کمیشن کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 23 کے قریب مقدمات کی شنوائی ہوئی۔ جن پر مجموعی طور پر نو لاکھ پینتیس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ 13 کلینکس کوجرمانہ کر کے مستقل طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے اور 10 طبی سہولیات فراہم کرنے والے مراکز صحت کو جرمانہ کر کے بیان حلفی لی گء کہ آئندہ وہ صحت کے بنیادی اصولوں کے مطابق علاج معالجہ کی سہولت فراہمی کو یقینی بنایئں گے۔ڈاکٹر مقصود علی نے بطور سی ای او اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کی عوام کو حکومت کے منشور اور صحت کیے بنیادی اصولوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی ہیلتھ کئیر کمیشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہیلتھ کئیر کمیشن کا بنیادی مقصد صوبہ بھر میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر ہر قسم کے طبی مراکز صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر اور محفوظ بنانا اور عطائیت کے خاتمے کے لئے مثر اقدامات کرنا ہیں۔