سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ڈیمین مارٹن برسبین میں دو ہفتے تک اسپتال میں رہے، کرسمس ڈے پر گردن توڑ بخار کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی۔
بعدازاں ڈیمین مارٹن کوما میں چلے گئے تھے اور آئی سی یو میں زیرِ علاج تھے۔
ڈیمین مارٹن کے قریبی دوست سابق کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے بتایا ہے کہ ڈیمین مارٹن کو اسپتال سے ریلیز کردیا گیا ہے لیکن ان کی ری کوری کے لیے لمبا سفر ہے۔
ایڈم گلکرسٹ کا کہنا ہے کہ ڈیمین مارٹن گھر واپس آ گئے ہیں، فیملی نے میڈیکل اسٹاف اور متعلقہ افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔