نیویارک کے میئرظہران ممدانی نے منیاپولس واقعے پر کہا ہے کہ چھاپے ظالمانہ اور غیر انسانی ہیں۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک تارکین وطن کے حقوق کے لیے کھڑا ہے۔
میئر نیویارک کا کہنا تھا کہ نیویارک کے رہائشی چاہتے ہیں کہ شہر میں وہ محفوظ رہیں۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ تھامس براک نے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ فریقین مزاکرات شروع کریں۔
ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ کانگریس کا آئینی فرض ہے کہ وہ جنگ اور امن کے فیصلوں میں کردار ادا کرے۔
شام کی وزارتِ صحت کے مطابق ایس ڈی ایف کے حملوں میں اب تک 9 شہری جاں بحق جبکہ 55 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے نام نہاد ’صومالی لینڈ‘ کے دورے کی شدید مذمت کی ہے۔
کالج کا لائسنس منسوخ ہونے پر ہندو انتہا پسند تنظیموں نے جشن منایا۔
وینزویلا دنیا میں سب سے زیادہ ثابت شدہ تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2023 میں وینزویلا کے تیل ذخائر کا تخمینہ (303) تین سو تین بلین بیرل لگایا گیا تھا جوکہ امریکا کے پاس موجود تیل کے پچپن اشاریہ پچیس بلین بیرل کے ذخائر سے پانچ گنا زیادہ ہے۔
3 بار ایم ایل اے رہنے والے 73 سالہ بزرگ سیاستدان دیوندر کمار جین کی 31 سالہ آریا من سنڈیا، یونین وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ جیو ترادیہ سنڈیا کے بیٹے کے پاؤں چھونے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فضائی حملے کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
انڈیانا اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف منشیات کی اسمگلنگ کے سنگین فوجداری الزامات عائد کیے گئے ہیں، جبکہ ان پر ڈی پورٹیشن ہولڈ بھی لگا دیا گیا ہے۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق اسلامی چھاترا شبر کے حمایت یافتہ پینل نے نائب صدر، جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری کے تینوں اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ٹرمپ کی روسی تیل خریدنے پر چین اور بھارت پر پابندیوں کے معاملہ پر امریکی سینیٹر کے مطابق ٹرمپ نے چین اور بھارت کے خلاف بل کی تائید کر دی۔
فرانسیسی صدر میکرون کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا بھی مذاق اُڑا دیا۔
یہ رائل کمیشن صحیح نتائج کی فراہمی کے لیے صحیح فارمیٹ، صحیح مدت اور صحیح ٹرمز آف ریفرنس ہے: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا پر امریکا کا کنٹرول کتنے عرصے تک جاری رہے گا، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔