• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

ایران میں مہنگائی کیخلاف پرتشدد مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق اور تیس افراد زخمی ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے چہار محل اور بختیاری میں مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

لردگان شہر میں ان مظاہرین کی فائرنگ سے 30 اہلکار زخمی بھی ہوئے، مظاہرین نے گورنر کے دفتر اور کئی دیگر سرکاری عمارتوں کو نقصان بھی پہنچایا۔ 

ایران کے سرحدی صوبے شمالی خراسان کےشہر بجنورد میں دکان کو آگ لگادی گئی تاہم اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر ساتھ ہی موجود شہری کی گاڑی کو ہٹا کر اسے آگ لگنے سے بچالیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید