• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور خودکشی کوشش واقعہ: حنا پرویز بٹ کی جنرل اسپتال میں طالبہ سے ملاقات

لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اسپتال کا دورہ کرکے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زیرِ علاج طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد وینٹی لیٹر سے ہٹادیا گیا ہے، اب انکی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طالبہ کی جان بچانا اولین ترجیح ہے، جنرل اسپتال انتظامیہ علاج کے ہر مرحلے کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنائے۔ طالبہ کو بہترین طبی، نفسیاتی اور ری ہیبلیٹیشن سہولیات فراہم کی جائیں۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور گھریلو کشیدگی سمیت واقعے کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پسند کی شادی اور تعلیم سے متعلق دباؤ کے پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے، واقعے سے قبل آخری کال اور موبائل ریکارڈ کی فرانزک جانچ بھی کی جارہی ہے۔

چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ اس واقعے سے قبل اور بعد کے تمام حقائق قانون کے مطابق سامنے لائے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید