• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحمہ زمان پیا دیس سدھارنے کو تیار، شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان پیا دیس سدھارنے کو تیار ہیں۔ رخصتی سے قبل شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

اداکارہ نے گزشتہ روز فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ہلدی اور ڈھولکی کی تصاویر شیئر کر دیں۔

’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بےرخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور ’شطرنج‘ جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ 2024 میں نکاح کے بندھن میں بند چکی ہیں اور اب جلد رخصت کر جائیں گی۔

رحمہ زمان کا نکاح برطانیہ میں مقیم نیورو سرجن سے ہوا تھا۔

اس سال اداکارہ کی شادی کی تقریب قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

انہوں نے اپنی سادہ مگر دلکش ہلدی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ شریک تھے۔

اس موقع پر رحمہ نے گلابی اور فیروزی کشیدہ کاری والی لمبی قمیص کے ساتھ سادہ فلیپر زیب تن کیا، انہوں نے سادہ پونی ٹیل اسٹائل اپنایا اور پھولوں کے حسین زیورات سے اپنے انداز کو مکمل کیا۔

تصاویر میں رحمہ اپنے چھوٹے بھائی اور والدین کے ساتھ خوشگوار انداز میں پوز دیتی دکھائی دیں۔

اس کے علاوہ اداکارہ نے ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس میں وہ دھانی رنگ کے دیدہ زیب لباس میں نظر آئیں، جس پر مکمل دبکہ کڑھائی کی گئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید