جاپان میں طوفانی بارشیں، اموات کی تعداد 50ہوگئی

July 07, 2020


جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعدادکم ازکم 50ہوگئی.

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے جنوب اور جنوب مغربی حصوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں اورسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں 12سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

چیف کیبنٹ سیکریٹری نےکہا ہے کہ جنوب مغربی علاقوں میں 9جولائی تک مزید بارشیں متوقع ہیں، عوام اپنی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کرلیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جزیرے کیوشو، ناگاساکی،ساگا،فیوکو کا میں فلڈوارننگ جاری کی جاچکی ہے۔