JIT کا فیصلہ عدالت میں ہو گا، حلیم عادل شیخ

July 08, 2020


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکنِ سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ عدالت میں ہو گا۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہ نما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت تو خود اس کیس میں فریق ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ پر وزیرِاعظم عمران خان نے کارروائی بھی کرائی، جے آئی ٹی میں کسی بھی اتحادی کا نام آتا ہے تو کارروائی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا ہے کہ کسی اتحادی کے حوالے سے فکر نہیں ہے، صرف انصاف ہو گا، چینی کی کرپشن میں 20 لاکھ تو سلمان شہباز کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

حلیم عادل شیخ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہٹانے کیلئے سرگرم

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی چورہوں، جعلی ڈگری والے کپتان ہوں، یا جے آئی ٹی، سب پر ایکشن ہو گا، کراچی کے لوگوں کا پی ٹی آئی پر حق ہے، شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔