• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلیم عادل شیخ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہٹانے کیلئے سرگرم

جیکب آباد (نامہ نگار، آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ گورنر سندھ عمران اسماعیل کیخلاف میدان میں آگئے، حلیم عادل شیخ گورنر سندھ کو ہٹانے کے لیے سرگرم ہوگئے، معاملات وزیر اعظم تک پہنچ گئے۔ 

انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی حلیم عادل شیخ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان اختلاف پیدا ہوگئے ہیں اور حلیم عادل نے گورنر سندھ کی شکایت وزیر اعظم ہائوس تک پہنچائی ہے جس میں انہوں نے جواز دیا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ کے لوگوں کے کام نہیں کررہے۔ 

ذرائع کے مطابق حلیم عادل شیخ گورنر کو ہٹانے کے لیے پارٹی کے اندر اپنا ایک گروپ بنانے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں اور وہ صوبائی اسمبلی کے ممبران اور سندھ کے مختلف اضلاع کے ذمہ داران کو گورنر سندھ کیخلاف اعتماد میں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

تازہ ترین