• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول صاحب تھوڑی نظرکرم اپنےصوبے پربھی ڈالیں، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بلاول صاحب تھوڑی نظر کرم اپنے صوبے، خصوصاً لاڑکانہ پر بھی ڈالیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بلاول نے کہا کہ سندھ کو ود ہولڈنگ ٹیکس نہیں دیں گے جبکہ سندھ حکومت ودہولڈنگ ٹیکس دینے سے منع نہیں کر سکتی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کہتاہےانہیں ٹیکس جمع کر کے وفاق کو دینے ہیں اور آپ کہتے ہیں 22 کروڑ پاکستانی ٹیکس نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی پائلٹس چاچے بھتیجے کے دور میں بھرتی ہوئے، بڑے بڑے پردہ نشین بے نقاب ہوں گے۔ آپ کہتے ہو مائنس ون؟ اس ملک میں عمران خان از اونلی ون ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ آپ نے کہا کہ وفا ق نے ہمارے پیسوں پر ڈاکہ ڈالا ہے، یہ کسی کے باپ کا پیسا نہیں ہے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر کل سے ڈرامہ چل رہا ہے جبکہ آڈیٹر جنرل رپورٹ میں 98 فیصد کرپشن میں کمی ہوئی ہے۔ 

تازہ ترین