لاہور: گجر پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک

July 08, 2020

ملک کے دوسرے اور پنجاب کے سب سے بڑے شہر لاہور کے علاقے گجر پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران 1 ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

لاہور پولیس کے مطابق ڈاکو گجر پورہ میں کرول گھاٹی کے قریب ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران ڈاکوؤں نے وہاں سے گزرنے والے پولیس اہلکار کو راہ گیر سمجھ کر اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس موقع پر ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 فرار

پولیس نے ڈاکو کی لاش شناخت کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے جبکہ اس کے مفرور ساتھیوں کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔