• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کے علاقے کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں کانسٹیبل کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس کی نفری ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاہنہ پہنچی تو وہاں موجود ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس سے ملزمان کے پہلے سے گرفتار 2 ساتھی مارے گئے۔

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 حملہ آور ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اشفاق اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان نے پولیس کانسٹیبل ساجد کو رائے ونڈ ناکے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

تازہ ترین