پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
اوکاڑہ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور بائی پاس کے قریب یہ مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے جس میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک مارا گیا جبکہ 2 ڈکیت فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔
اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک موٹر سائیکل کے نہ رکنے پر پولیس نے اس کا تعاقب کیا، دیپالپور بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ان کا اپنا ہی ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیئے: نارتھ کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک، 1 زخمی
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت صدیق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم چند ہفتے قبل سینٹرل جیل ساہیوال کی دیواریں پھلانگ کر فرار ہوا تھا۔