جاپانی وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی کے نام خط

July 08, 2020

جاپان کے وزیر خارجہ توشی مِٹسو موٹیجی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام خط جاری کرتے ہوئے ان سے اظہار ہمدردیاور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور عالمی وبائی چیلنج کے مضمرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

جاپانی وزیر خارجہ کے خط پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر جاپان کے وزیر خارجہ کا تہہ دل سےممنون ہوں۔