اکائونٹ بحالی کیلئے دائر رٹ میں بنک صدر کو حاضری سے استثنیٰ

July 09, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عاطر محمودنے شہدائے وکلاء ہسپتال کے اکائونٹ کی بحالی کیلئے دائر رٹ میں ایچ بی ایل کے صدر کو حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔ صدر ایچ بی ایل محمد اورنگزیب نے راشد حفیظ ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ بنک نے عدالت عالیہ کےحکم پر اکائونٹ بحال کردیا ہے،رٹ نمٹادی جائے اور حاضری سے استثنی دیدیا جائے۔درخواست کی مزید سماعت دس جولائی کو رٹ کیساتھ ہوگی۔ جوڈیشل اینڈ لائرز ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے سید ذوالفقار عباس نقوی نےرٹ دائر کی تھی۔