ایم ڈی اے کا قبضہ مافیا اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کیخلاف آپریشن

July 09, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے انفورسمنٹ/ اربن پلاننگ مشترکہ ٹیم نے عسکریہ روڈ پر قبضہ مافیہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سلیم اللہ اور افتخار حسین کی جانب سے عبداللہ ٹاؤن کے نام سے اپنی لینڈ سب ڈویژن میں سرکاری رقبہ / سرکاری نالہ اپنی جائیدا میں شامل کرنے پر بنی چار دیواری گرا کر سرکاری رقبہ وا گزار کرا لیا گیا۔ وہاڑی روڈ غلہ منڈی میں مشاہد اللہ اور وقار حسین کی جانب سے بغیر منظوری توسیع موقع پر تعمیر شدہ 7 عدد دکانیں کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سیل کر دیں۔