فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال ہوئے، اکبر ایس بابر

July 09, 2020


پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدے دار اکبر ایس بابر کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف اور عمران خان سے اداروں کو کام سے روکنے کی توقع نہیں تھی، فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک انصاف نے فنڈنگ قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں ۔

اکبرایس بابر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے جب تمام ریکارڈ آئے گا تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تحریک انصاف پر پابندی نہیں بلکہ جو لوگ ملوث ہیں ان کو جوابدہ ہونا چاہیے ،کیونکہ ہم نے تحریک انصاف کسی شخصیت کے لیے نہیں بنائی تھی۔

سابق رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اس لیے بنائی تھی کہ یہ لیڈر شپ کے لیے ماڈل ادارہ بنے گا۔