• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی 17 اگست تک رپورٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن

 پاکستان تحریک انصاف کے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو 17 اگست تک رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخوست پر حکمنامہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو سال گزرنے کے باجود اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائی گئی۔ فریقین کی جانب سے مختلف درخواستیں جمع کرانے کے باعث کمیٹی کے کام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔ 

الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی مختصر ترین مدت میں حتمی رپورٹ کمیشن کو جمع کرائے۔ اس مرحلے پر مناسب نہیں کہ فریقین کی درخواستوں پر کوئی فیصلہ سنائیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکروٹنی کمیٹی ضروری کام مکمل کرے۔ 

تازہ ترین