یورپی ایجنسی نے سی اے اے سے پائلٹوں کے لائسنس اور کارروائی پر رپورٹ طلب کرلی

July 10, 2020

یورپی ایجنسی نے سی اے اے سے پائلٹوں کے لائسنس اور کارروائی پر رپورٹ طلب کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)یورپی ائیر سیفٹی ایجنسی نے سول ایوی ایشن پاکستان سے پائلٹوں کے مشکوک لائسنسوں کی تفصیلات اوران پر ہونے والی کارروائی سے متعلق رپورٹ 21جولائی تک طلب کرلی۔یورپین سیفٹی ایجنسی اورپاکستان سول ایوی ایشن کے درمیان جمعرات کو ٹیلی کانفرنس کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد سے ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اورڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری شریک ہوئے جبکہ برسلز سے یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے حکام شریک ہوئے اس موقع پر مشکوک لائسنسوں کے معاملے پر سول ایوی ایشن نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کے حکام کو اب تک ہونے والی کارروائیوں سے متعلق آگاہی دی اور سوالات کے جوابات دیئے اورلائسنس کے اجراء کے طریقہ کار سے متعلق وضاحت دی۔