پیرس میں ڈزنی لینڈ کھولنے کی تیاریاں مکمل

July 11, 2020

پیرس میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ڈزنی لینڈ بھی کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تھیم پارک کو 15 جولائی سے مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

شنگھائی، ٹوکیو اور ہانگ کانگ کے بعد پیرس کا ڈزنی لینڈ بھی کھولنے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں جبکہ انتظامیہ نے ڈزنی لینڈ کا ماسک پہن کر انتظامات کا جائزہ لیا۔

پارک میں آنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک پہننا اور سماجی دوری کا خیال رکھنا ہو گا، کارٹون کرداروں نے سیاحوں کے استقبال کے لیے ڈانس کی پریکٹس بھی کی۔

تھیم پارک کی رونقیں بحال کرنے کیلئے مرحلہ وار مختلف سیکشنز کھولے جائیں گے، اس پارک کو وجود میں آئے 28 برس گزر چکے ہیں۔

ورلڈ ڈزنی کو کورونا وائرس سے اب تک کافی نقصان ہوچکا ہے، خطے میں پارکس سے ہونے والی آمدنی سال کی پہلی سہ ماہی میں نہ ہونے کے برابر ہے۔